Home Latest News Urdu پاک چین جوائنٹ کنسلٹیٹیو میکانزم(جے سی ایم)کےتیسرےاجلاس کا انعقاد،سی پیک کے جدید ورژن کی تعمیر کیلئے پختہ عزم کا اظہار۔
Latest News Urdu - June 21, 2024

پاک چین جوائنٹ کنسلٹیٹیو میکانزم(جے سی ایم)کےتیسرےاجلاس کا انعقاد،سی پیک کے جدید ورژن کی تعمیر کیلئے پختہ عزم کا اظہار۔

.

نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے کہا ہے کہ سی پیک دو طرفہ تعلقات کا اہم ستون ہے، سی پیک پر پاکستان میں تمام سیاسی جماعتیں ایک پیج پر ہیں۔ سی پیک کے حوالے سے سیاسی جماعتوں پر مشتمل پاک چین مشترکہ مشاورتی اجلاس منعقد کیا گیا۔ اجلاس میں اسحٰق ڈار، یوسف رضا گیلانی، ایاز صادق، احسن اقبال، مولانا فضل الرحمان، خالد مقبول صدیقی سمیت پی ٹی آئی رہنما رؤف حسن اور سنیٹر علی ظفر بھی شریک ہوئے۔ اس موقع پر پاک چین مشاورتی میکانزم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نائب وزیراعظم نے کہا کہ چینی وفد کا دورہ پاکستان دونوں ملکوں میں اعلیٰ سطح کے روابط کا حصہ ہے۔ چینی وزیر کا دورہ باہمی اعتماد میں اضافے کا باعث ہے۔اسحٰق ڈار کا کہنا تھا کہ سی پیک دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کا نیا ویژن ہے، سی پیک سے سماجی اور پائیدار ترقی اور علاقائی تعاون کو فروغ ملا ہے۔ اس کے ذریعے پاکستان میں ترقی اور روزگار کے مواقع پیدا ہوئے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ سی پیک پاکستان کی ترقی کا اہم منصوبہ ہے اور پاکستان کی سیاسی جماعتیں سی پیک کی حمایت میں یہاں موجود ہیں۔ بیلٹ اینڈ روڈ کے تحت پہلا منصوبہ سی پیک کی شکل میں پاکستان سے شروع کیا گیا۔

Comments Off on پاک چین جوائنٹ کنسلٹیٹیو میکانزم(جے سی ایم)کےتیسرےاجلاس کا انعقاد،سی پیک کے جدید ورژن کی تعمیر کیلئے پختہ عزم کا اظہار۔

Check Also

وفاقی وزیر جام کمال کی چینی نائب وزیر تجارت سے ملاقات،پاک چین تجارتی تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق۔

وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے چینی نائب وزیر تجارت سے ملاقات کی ہے۔ تفصیلات کےمطابق دون…