Home Latest News Urdu پاک چین دفاعی تعاون مزید استحکام کی جانب گامزن۔
Latest News Urdu - December 26, 2022

پاک چین دفاعی تعاون مزید استحکام کی جانب گامزن۔

.

 

پاکستان اور چین دونوں شراکت داروں نے جہاں دوسرے شعبوں میں بھی تعاون کومضبوط کیا ہے وہی دونوں ملکوں کے درمیان دفاعی تعلقات وقت کے ساتھ ساتھ مضبوط ہو رہے ہیں۔ پاکستان اور چین کے درمیان خیر سگالی کی علامت کے طور پر ہفتے کے روز کراچی شپ یارڈ اینڈ انجینئرنگ ورکس میں پہلی  ہنگور کلاس آبدوز کی تعمیر اور دوسری آبدوز کی اسٹیل کٹنگ کے آغاز کی تقریب منعقد ہوئی۔ پاکستان اور چین کے درمیان دفاعی معاہدے میں آٹھ ہینگور کلاس آبدوزوں کی تیاری شامل ہے، جن میں سے چار اس وقت چین کے ووچانگ شپ بلڈنگ انڈسٹری گروپ میں بنائی جا رہی ہیں اور باقی چار کو ٹیکنالوجی کی منتقلی کے انتظام کے ذریعے کے ایس اینڈ ای ڈبلیو میں تیار کیے جا رہے ہیں۔ چین نے حال ہی میں اپنی فوج اور پاکستان کی مسلح افواج کے درمیان تعلقات کو “چین پاکستان دوستی کا ایک اہم ستون قرار دیا ہے۔

 

Comments Off on پاک چین دفاعی تعاون مزید استحکام کی جانب گامزن۔

Check Also

بیجنگ میں ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سیووکیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ فورم کا انعقاد

ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سے چین پاکستان ٹیکنیکل اینڈ …