پاک-چین دوستی کسی بھی قسم کے بحران کا مقابلہ کرنے کے لئے نہایت مستحکم ہے:نغمانہ ہاشمی،پاکستانی سفیر برائے چین۔
Enter Your Summary here.
1950 کی دہائی سے عہدِ حاضر تک چین اور پاکستان کے درمیان دو طرفہ تعلقات قریبی اور ثمر آور رہے ہیں اوردونوں ممالک کے درمیان باہمی تعلقات تیزی سے مزید مستحکم ہو رہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار پاکستانی سفیر برائے چین نغمانہ ہاشمی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کیا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ 69 سالوں میں پاکستان چین کا بہترین ہمراہی ثابت ہوا ہے اور چین پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو نہایت اہمیت کا حامل تصور کرتا ہے۔ نیز چین نے طویل عرصے سے پاکستان کو معاشی، دفاعی اور تکنیکی مدد فراہم کی ہے اور بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو (بی آر آئی) کےفیلگ شپ پراجیکٹ چائینہ-پاکستان اقتصادی راہداری کا آغاز پاک چین مضبوط دوستی کی ایک بہترین مثال ہے۔ واضح رہے کہ سی پیک نے پاکستان اور پورے خطے کی سماجی و اقتصادی ترقی میں اپنا حصہ ڈالا ہے۔ علاوہ ازیں کووڈ-19کے پھیلاؤ کے دوران چین کی بروقت مدد اور مستقل حمایت قابل ذکر ہے۔اسی طرح چین نے بی آرآئی کے کامیاب نفاذ کے ذریعے سے بین الاقوامی تعاون کو فروغ دینے اور کووڈ-19 کے خلاف جنگ میں بھی ایک بہترین مثال قائم کی ہے۔ عالمی وبائی بیماری کے پھیلنے کے ساتھ ساتھ دیگر آزمائشوں کے باوجود پاکستان چین دوستی کا مستقبلِ قریب میں مزید مستحکم ہونا یقینی ہے۔
گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ جنوری 2025سے پروازوں کیلئےآپریشنل بنانے کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئیں
چائنہ پاکستان اکنامک کاریڈور(سی پیک) کے اہم ترین پراجیکٹ نیو گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ کو …