پاک چین دوستی کووڈ- 19 کے سبب پیدا صورتحال میں مضبوط سے مضبوط تر ہوگئی ہے۔۔چینی سفیر برائے پاکستان۔
Enter Your Summary here.
پاکستان میں متعین چین کے سفیر یاؤ جِنگ نے پاکستان کے ساتھ گہرے مراسم اور وقت آزما دوطرفہ تعلقات کو شاندار الفاظ میں سراہا ہے۔تفصیلات کے مطابق انہوں نے کہا ہے کہ کووڈ-19 پھیلنے کی صورتحال میں دوطرفہ تعاون قابل تحسین ہے۔ چین کی وبائی مرض کے خلاف کوششوں کی حمایت سے متعلق پاکستان کےسینیٹ کی قرارداد اور صدر پاکستان عارف علوی کا مشکل گھڑی میں دورہ چین دوطرفہ تعلقات کی مضبوطی کی نشاندہی کرتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ چین نے کووڈ-19 کا مقابلہ کرنے کے لئے پاکستان کی مکمل حمایت کی ہے جبکہ چین میں ہر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد طبی امداد اور ہر قسم کی مدد کے لئے آگے بڑھ رہے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ مشکل گھڑی میں دوطرفہ تعاون نے پاک چین سٹریٹیجک شراکت داری کی بنیاد کو مزید مستحکم کیا ہے۔
گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ جنوری 2025سے پروازوں کیلئےآپریشنل بنانے کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئیں
چائنہ پاکستان اکنامک کاریڈور(سی پیک) کے اہم ترین پراجیکٹ نیو گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ کو …