پاک چین دوستی ہر آزمائش میں کامیاب رہی ہے، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کی افواج حقیقی معنوں میں برادر فوجیں ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف عاصم منیر نے جی ایچ کیو راولپنڈی میں پیپلز لبریشن آرمی کے یوم تاسیس کی تقریب سے خطاب کیا۔ اس موقع پر فیلڈ مارشل نے مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ پاک چین شراکت داری مشترکہ سٹرٹجیک مفادات کے تحفظ میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ پاک چین سٹرٹیجک تعلقات باہمی اعتماد، غیر متزلزل حمایت اور مشترکہ عزم کی عمدہ مثال ہیں۔ چین کی پیپلز لبریشن آرمی کے قیام کی 98ویں سالگرہ گزشتہ روز جی ایچ کیو راولپنڈی میں منائی گئی۔ تقریب میں پاکستان میں تعینات چین کے سفیر جیانگ زیڈونگ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے چینی مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا جبکہ چین کے دفاع، سلامتی اور قومی تعمیر میں پی ایل اے کے اہم کردار کو سراہا۔ آرمی چیف نے پاک چین تعلقات کی مضبوطی اور سٹرٹیجک اہمیت پر زور بھی دیا۔ فیلڈ مارشل نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات منفرد اور ابھرتے ہوئے علاقائی اور عالمی چیلنجوں کے درمیان غیر معمولی طور پر لچکدار ہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان دوستی مستحکم اور غیر متزلزل ہے۔ آرمی چیف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ پاک فوج اور پی ایل اے سچے بھائی ہیں۔ ان کی پائیدار شراکت داری علاقائی استحکام کو فروغ دینے اور مشترکہ سٹرٹیجک مفادات کے تحفظ میں اہم کردار ادا کرتی رہے گی۔ چینی سفیر نے پی ایل اے کی 98ویں سالگرہ کے موقع پر تقریب کی میزبانی کرنے پر آرمی چیف کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ چینی سفیر نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی مسلح افواج کے ثابت قدم کردار کا اعتراف کیا۔ چینی سفیر نے پاکستان کے ساتھ اپنی سٹرٹیجک شراکت داری کے لیے چین کی غیر متزلزل حمایت اور عزم کا اعادہ کیا۔ چیف آف آرمی سٹاف فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا پاک۔ چین دوستی ناقابل تسخیر ہے جو وقت کی ہر کسوٹی پر پوری اتری ہے اور بدلتے ہوئے چیلنجز کے باوجود پاک۔ چین تعلقات مضبوط ہیں۔
چین کے نئے سال کے موقع پر چینی سفارتخانے میں خصوصی تقریب، پاکستان چین دوستی مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ۔
چین کے نئے سال کے موقع پر چینی سفارتخانے میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں وفاق…






