پاک چین دوطرفہ مشاورت کا آٹھواں دور: ہتھیاروں کے کنٹرول اور عدم پھیلاؤ سمیت مختلف موضوعات پر تبادلہ خیال۔
.
پاکستان اور چین کے درمیان دو طرفہ مشاورت کا آٹھواں دور بیجنگ میں منعقد ہوا۔ دفتر خارجہ کے مطابق ایڈیشنل سیکرٹری (آرمز کنٹرول اور تخفیف اسلحہ/پالیسی پلاننگ) محمد کامران اختر نے پاکستان جبکہ چین کی وزارت خارجہ کے شعبہ آرمز کنٹرول کے ڈائریکٹر جنرل شیائو بو نے اپنے اپنے وفود کی قیادت کی۔ بات چیت سے قبل ایڈیشنل سیکرٹری نے چین کے نائب وزیر خارجہ سن ویڈونگ سے ملاقات کی۔مشاورت کے دوران فریقین نے علاقائی اور عالمی سلامتی کی صورتحال سمیت ہتھیاروں کے کنٹرول، تخفیف اسلحہ اور عدم پھیلائو سے متعلق موضوعات پر تبادلہ خیال کیا۔
خصوصی اقتصادی زونزمیں چینی سرمایہ کاروں کوتمام سہولیات فراہم کرینگے،عبدالعلیم خان
وفاقی وزیر نجکاری و مواصلات عبد العلیم خان نے کہاہے کہ نجکاری بورڈ چینی سرمایہ کاروں کو خص…