پاک چین دیرینہ دوستی اور اقتصادی شراکت داری باہمی اعتماد، احترام اور مشترکہ ترقی کے وژن پر مبنی ہے،وفاقی وزیر قیصر احمد شیخ
وفاقی وزیر برائے بورڈ آف انویسٹمنٹ ( بی او آئی)قیصر احمد شیخ نے پاکستان اور چین کے درمیان دیرینہ دوستی اور اقتصادی شراکت داری مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ملکوں کے تعلقات باہمی اعتماد، احترام اور مشترکہ ترقی کے وژن پر مبنی ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاک چین منرل کوآپریشن فورم سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین آہنی دوستی کے مضبوط رشتے میں بندھے ہیں ، دونوں ممالک کے تعلقات باہمی اعتماد، احترام اور مشترکہ ترقی کے وژن پر مبنی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں نے ذاتی طور پر چین کی غیر معمولی ترقی کا مشاہدہ کیا ،اس سے پاکستان بالخصوص معدنیات، صنعت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں بہت کچھ سیکھ سکتا ہے۔ قیصر احمد شیخ نے کہا کہ پاک چین منرل کوآپریشن فورم دونوں ممالک کے درمیان معدنی وسائل کے شعبے میں تعاون کو فروغ دینے کی اہم کاوش ہے جو باہمی شراکت داری کو نئی جہت دے گی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان اور چین کے درمیان روابط اور تعاملات میں مزید اضافہ ہونا چاہیے تاکہ مشترکہ ترقی کے مواقع سے بھرپور استفادہ کیا جا سکے۔وفاقی وزیر نے بتایا کہ گزشتہ برس ’’ستمبر2025‘‘ کے دورا ن 300 سے زائد پاکستانی کمپنیوں نے چین کا دورہ کیا جبکہ پاک چین بزنس ٹو بزنس کانفرنس کے دوران 167 مفاہمتی یادداشتوں (ایم او یو) پر دستخط کیے گئے جو دونوں ممالک کے درمیان بڑھتے تجارتی اور سرمایہ کاری تعلقات کا واضح ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ بورڈ آف انویسٹمنٹ تمام دستخط شدہ مفاہمتی یادداشتوں پر فعال طور پر عملدرآمد کر رہا ہے اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کو ون ونڈو سہولت کے تحت بھرپور معاونت فراہم کی جا رہی ہے، سرمایہ کاری کے ماحول کو مزید بہتر بنانے کے لیے ریگولیٹری اصلاحات پر کام تیزی سے جاری ہے تاکہ کاروبار میں آسانی کو یقینی بنایا جا سکے۔وفاقی وزیر نے اس عزم کا اظہار کیا کہ بورڈ آف انویسٹمنٹ پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے پُرعزم ہے اور پاک چین اقتصادی تعاون کو مزید وسعت دینے کے لیے تمام ممکن اقدامات جاری رکھیں گے۔
چین کے نئے سال کے موقع پر چینی سفارتخانے میں خصوصی تقریب، پاکستان چین دوستی مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ۔
چین کے نئے سال کے موقع پر چینی سفارتخانے میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں وفاق…






