Home Latest News Urdu پاک چین سفارتی تعلقات کی 70 ویں سالگرہ کی مناسبت سے پاکستان بیجنگ میں کٹھ پتلی شو منعقد کرے گا۔
Latest News Urdu - March 15, 2021

پاک چین سفارتی تعلقات کی 70 ویں سالگرہ کی مناسبت سے پاکستان بیجنگ میں کٹھ پتلی شو منعقد کرے گا۔

.

بیجنگ میں پاکستان کے سفارتخانے نے چین کے ساتھ سفارتی تعلقات کی 70 ویں سالگرہ منانے کے لئے 21 مارچ کو کٹھ پتلی شو کا اہتمام کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ شو چائینہ کٹھ پتلی آرٹ تھیٹر میں چائینہ کٹھ پتلی آرٹ تھیٹر اور رفیع پیر آرٹ تھیٹر کے اشتراک سے منعقد ہوگا۔ واضح رہے کہ یہ پاکستان اور چین کے درمیان طے پانے والےمعاہدے کی ایک کڑی ہے جس میں دونوں ممالک کے مابین سفارتی تعلقات کے قیام کے 70ویں سالگرہ کی مناسبت سے 100 سے زیادہ تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا۔یاد رہے کہ 2 مارچ کو پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور چین کے ریاستی کونسلر اور وزیر خارجہ وانگ یی نے 70 ویں سالگرہ کی مناسبت سے تقریبات کا آغاز ایک ورچوئل تقریب کے ذریعے ایک ساتھ اسلام آباد اور بیجنگ میں کیا۔

Comments Off on پاک چین سفارتی تعلقات کی 70 ویں سالگرہ کی مناسبت سے پاکستان بیجنگ میں کٹھ پتلی شو منعقد کرے گا۔

Check Also

چینی شہریوں اور منصوبوں کی حفاظت کو یقینی بنانا اولین ترجیح ہے: محسن نقوی

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ چینی شہریوں اور منصوبوں کی حفاظت کو یقینی بنانا او…