Home Latest News Urdu پاک چین آزمودہ دوستی کا بیش بہا رشتہ دوسرے ممالک کے لئے نمونہ عمل ہے،وزیراعلٰی خیبر پختونخواہ۔
Latest News Urdu - October 2, 2020

پاک چین آزمودہ دوستی کا بیش بہا رشتہ دوسرے ممالک کے لئے نمونہ عمل ہے،وزیراعلٰی خیبر پختونخواہ۔

Enter Your Summary here.

عوامی جمہوریہ چین کے 71 ویں قومی دن “چین ونڈو” کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے چین کے 71 ویں قومی دن پر دلی مبارکباد پیش کی۔ تفصیلات کے مطابق انہوں نے کہا کہ مشکل وقت میں چین ہمیشہ پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑا رہا ہے اور وہ پاکستان کا سب سے قابل اعتماد دوست ہے۔بین الاقوامی تعلقات کے تناظر میں دوسرے ممالک کوپاک چین دوستی کے اس ماڈل کی پیروی کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے سی پیک کو ایک اہم پراجیکٹ قرار دیا جس سے دوستی کے اس رشتہ کو مزید تقویت ملے گی۔ مزید برآں انہوں نے کہا کہ ان کی حکومت سی پیک کے تحت اعلیٰ معیاری ترقی کو یقینی بنانے کے لئے اپنی صلاحیت کے مطابق تمام تر کاوشوں کو بروئے کار لا رہی ہے۔

Comments Off on پاک چین آزمودہ دوستی کا بیش بہا رشتہ دوسرے ممالک کے لئے نمونہ عمل ہے،وزیراعلٰی خیبر پختونخواہ۔

Check Also

گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ جنوری 2025سے پروازوں کیلئےآپریشنل بنانے کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئیں

چائنہ پاکستان اکنامک کاریڈور(سی پیک) کے اہم ترین پراجیکٹ نیو گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ کو …