پاک چین ٹیکسٹائل تعاون مقامی معیشت کو مستحکم کرنے کے لیے نہایت اہمیت کا حامل۔
.
چیلنج فیشن کے منیجنگ ڈائریکٹر کیرن چن نے کہا ہے کہ چینیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے ماحول سازگار ہے۔تفصیلات کے مطابق چیلنج فیشن لاہور کے قصور کے علاقے میں ایک چینی ریٹیل کمپنی ہے جو ایک اہم ٹیکسٹائل انڈسٹریل سیکٹر بن چکا ہے۔ اس صنعتی شعبے میں جدید ترین فیبرک یونٹس ، رنگنے کی سہولیات اور گارمنٹس مینوفیکچرنگ یونٹ شامل ہیں۔ کیرن چن نے مزیدکہا ہے کہ پاکستان کے ٹیکسٹائل سیکٹر کو جنرلائزڈ سکیم آف پریفرنسز (جی ایس پی) اور چین کے ساتھ آزاد تجارتی معاہدے کے سبب بے شمار فوائد حاصل ہوئے ہیں۔ گلیمر ٹیکسٹائل کے جی ایم سیلز طارق محمود نے کہا کہ پاکستان چین کے ساتھ تعاون کے ثمرات سے بہرہ ور ہو رہاہے۔
گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ جنوری 2025سے پروازوں کیلئےآپریشنل بنانے کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئیں
چائنہ پاکستان اکنامک کاریڈور(سی پیک) کے اہم ترین پراجیکٹ نیو گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ کو …