پسماندہ علاقوں کی قسمت بدلنے میں سی پیک کا کردار نہایت اہمیت کا حامل، عاصم سلیم باجوہ۔
.
چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے انسٹیٹیوٹ آف پالیسی سٹیڈیز (آئی پی ایس) کے سینئر عہدیداروں اور محققین کے وفد سے ملاقات کے دوران کہا ہے کہ سی پیک نہایت اہمیت کا حامل ہے اور اس اقدام کے تحت منصوبوں خصوصاً مغربی اور مشرقی روٹس پر کام خوش اسلوبی سےجاری ہے۔مزید برآں انہوں نے منصوبوں پرپیشرفت کے عمل کے سست روی کے شکار ہونے سے متعلق دعووں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ سی پیک پسماندہ علاقوں خصوصاً بلوچستان کی قسمت بدلنے کے لئے نہایت اہمیت کا حامل ہے۔ علاوہ ازیں انہوں نے وفد کو سی پیک کے متعدد منصوبوں کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں علاقائی رابطے کے ایک اہم محرک کی حیثیت سے سی پیک کے سفر کو آگے بڑھانے کی ضرورت ہے۔ ایگزیکٹو پریزڈنٹ آئی پی ایس خالد رحمان نے دونوں ممالک کے مابین زیادہ سے زیادہ تعاون بڑھانے پر زور دیتے ہوئےکہا کہ سی پیک کے میڈیا مینجمنٹ کے لئے حکمت عملی بنانے کی ضرورت ہے۔
گورنرخیبر پختونخوا نے پاک چین مضبوط تعلقات کو علاقائی ترقی کے لیے نہایت اہمیت کا حامل قرار دیا۔
گورنرخیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے راولپنڈی چیمبر آف کامر س اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا۔ اس…