Home Latest News Urdu پنجاب تعمیر وترقی کے لیے چین کے تجربات سے فائدہ اٹھائے گا،نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی
پنجاب تعمیر وترقی کے لیے چین کے تجربات سے فائدہ اٹھائے گا،نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی
.
نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت چین کے تجربات سے استفادہ کرتے ہوئے پائیدار ترقی کا ہدف حاصل کرنے کے لیے کوشاں ہے۔ وہ بیجنگ میں پاکستان کے سفیر معین الحق کی جانب سے دیے گئے استقبالیہ میں گفتگو کر رہے تھے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ پنجاب سرمایہ کاری کے لیے موزوں ہے اور ون ونڈو آپریشن کے ذریعے سرمایہ کاری کے عمل کو آسان بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں سرمایہ کاری کرنے والے چینی سرمایہ کاروں کو خصوصی رعایتیں دی جائیں گی۔
Comments Off on پنجاب تعمیر وترقی کے لیے چین کے تجربات سے فائدہ اٹھائے گا،نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی