Home Latest News Urdu پیوپل ٹو پیوپل کنیکٹویٹی پاک چین دوستی کی اصل روح ہے، صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی۔
Latest News Urdu - February 11, 2021

پیوپل ٹو پیوپل کنیکٹویٹی پاک چین دوستی کی اصل روح ہے، صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی۔

.

صدرِ پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے چینی میڈیا کو دیے گئے اپنےایک انٹرویو میں کہا ہےکہ دونوں ملکوں کی حکومتوں کی ایک دوسرےکی حمایت اور پیوپل ٹو پیوپل کنیکٹویٹی دو طرفہ دوستی کی اہم خصوصیات ہیں۔ انہوں نے دو طرفہ دوستی کو ہمالیہ سے بلند اور سمندروں سے بھی زیادہ گہری قرار دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ کووڈ-19کی وبا کے دوران چین نے جس طرح پاکستانی طلباء کے ساتھ اچھاسلوک کیا وہ دو طرفہ مضبوط مراسم کی ایک بہترین مثال ہے۔ انہوں نے کووڈ-19 کے دوران اپنے دورہ چین کو اس حقیقت کااعتراف قراردیا کہ چین نے وبائی بیماری پر موثر طریقے سے قابو پایا ہے۔ انہوں نے کووڈ-19کے دوران پاکستان کو چینی طبی امداد خصوصاً ویکسین کی فراہمی کو بھی شاندار الفاظ میں سراہا۔ مزید برآں انہوں نے پاک چین تعلقات کو مثالی قرار دیتے ہوئے اس کے روشن مستقبل کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور دنیا کو اس سے سبق سیکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔ سی پیک پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس سے جڑےمنصوبوں سے صنعتی ، زرعی ، سماجی و اقتصادی ترقی،بنیادی ڈھانچے اور غربت کے خاتمے جیسے شعبوں میں بہتری آئی ہے۔ انہوں نے سی پی سی کی صد سالہ تقریب کے موقع پر صدر شی جن پنگ کو مبارکبادی کا خصوصی پیغام دیتے ہوئے کہا کہ چین کی کمیونسٹ پارٹی نے غربت کے خاتمے اور صحت کے شعبے میں ناقابل یقین کارنامے انجام دیے اورچینی عوام کو کووڈ-19کے خلاف لڑنے کے لئے قیادت نے اہم رہنمائی کی اور اسی پارٹی کی بدولت چینی معیشت نے زبردست ترقی کی ہے۔ علاوہ ازیں انہوں نے کہا کہ پاکستان روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور صنعتی نمو کے ساتھ ساتھ تعلیم اور صحت کی دیکھ بھال کے نظام کو مستحکم کرنے کے ساتھ ساتھ چینی غربت کے خاتمے کے ماڈل پر عمل پیرا ہے۔

Comments Off on پیوپل ٹو پیوپل کنیکٹویٹی پاک چین دوستی کی اصل روح ہے، صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی۔

Check Also

سپارکو کا چینی چانگ ای 8 مشن کے ذریعے روور مشن میں شراکت داری کا اعلان۔