پی آئی اے نے کاشغر سے اسلام آباد کارگو پروازوں کا آغاز کر دیا۔
.
پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) نےباضابطہ افتتاح کے دو ماہ بعدپاکستان اور چین کے سنکیانگ ایغور خود مختار علاقے کے درمیان چارٹرڈ کمرشل کارگو پروازیں شروع کر دی ہیں۔ پی آئی اے کے کنٹری منیجر قادر بخش سانگی کے مطابق قومی فضائی کمپنی کی ایک چارٹرڈ کمرشل کارگو پرواز روزمرہ کے سامان کے ساتھ کاشغر انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے اسلام آباد کے لیے روانہ ہوئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ مہینے کے آخر تک ایئر لائن کو 13 کارگو ٹرپس کی توقع ہے۔ چینی حکام نے حال ہی میں پی آئی اے کو کنمنگ، شینزین اور کاشغر کے لیے چارٹرڈ کارگو پروازیں چلانے کی اجازت دی تھی۔
سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ کا بیجنگ میں پانچواں اجلاس، معاشی ترقی کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار۔
سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ برائے بین الاقوامی تعاون کے پانچویں اجلاس میں منصوبوں کی پیش ر…