Home Opinion Editorials in Urdu پی سی آئی طرز کے کانفرنسوں سے سی پیک کو بہتر انداز میں سمجھنے میں مدد ملے گی،منیر احمد۔
Opinion Editorials in Urdu - July 13, 2021

پی سی آئی طرز کے کانفرنسوں سے سی پیک کو بہتر انداز میں سمجھنے میں مدد ملے گی،منیر احمد۔

Munir Ahmed

.

منیر احمد،جوایک پالیسی ایڈوکیٹ ہیں نے’’ ون پارٹی-ون وژن ‘‘ کی رو سے چین کے اقتصادی ترقی کو اجاگر کیا ہے جس میں سماجی ، اقتصادی اور اسٹریٹجک تینوں شعبوں میں ملک کی مستحکم ترقی کی راہ ہموار ہوئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کو چین اور خاص طور پر صدر ژی جن پنگ کی قیادت سے سیکھنے کی ضرورت ہے جنہوں نے ملک سے غربت کے خاتمے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔ مزید برآں انہوں نے کہاکہ سی پیک کو چونکہ پاکستان کے لئے گیم چینجر اہمیت کا حامل قرار دیا جارہا ہے اور اس سے جڑے منصوبوں سےبھر پور فائدہ اٹھانے کے لئے ٹھوس کوششوں کی ضرورت ہے۔ انہوں نےحالیہ دنوں پاکستان چائینہ انسٹیٹیوٹ کی جانب سےمنعقدہ بین الاقوامی کانفرنسوں کو اس سلسلے میں نہایت اہمیت کا حامل قرار دیتے ہوئے پی سی آئی کے کردار کو خوش آئند قرار دیا۔ مزید برآں انہوں نے اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ پاکستان کو سماجی شعبے کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لئےترقیاتی منصوبہ بندی کی ضرورت ہے اور چینی ترقیاتی ماڈلز سے استفادہ حاصل کرناچاہئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاک چین تعلقات افغانستان میں پائیدار امن کے لئے راہ ہموار کریں گے جو خطے میں امن کے لئے ایک نیک شگون ہے۔

Comments Off on پی سی آئی طرز کے کانفرنسوں سے سی پیک کو بہتر انداز میں سمجھنے میں مدد ملے گی،منیر احمد۔

Check Also

Ambassador Hashmi calls for greater B2B and people-to-people engagements with China

Islamabad: Pakistan’s Ambassador to China Khalil-ur-Rehman Hashmi has said that relationsh…