پی سی جے سی سی آئی نے چین اور پاکستان کی 200 سے زیادہ کمپنیوں کو جوڑتے ہوئے پہلی ڈیجیٹل صنعتی نمائش کا انعقاد کیا۔
.
چین اور پاکستان عالمی وبائی بیماری کے پھیلنے کے دوران بھی باہمی تجارت کو فروغ دینے کے لئے پرعزم ہیں۔ اس سلسلے میں پاکستان چائینہ جوائنٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (پی سی جے سی سی آئی) نے چینی حکومت کے تعاون سے پہلا آن لائن بزنس فورم صنعتی ایکسپو کا انعقاد کیا۔ ڈیجیٹل پلیٹ فارم مختلف چینی کمپنیوں اور پاکستانی ہم منصبوں کے مابین روابط کو فروغ دے گا۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ اس آن لائن صنعتی نمائش کے ذریعے 200 سے زائد کمپنیاں منسلک ہوگئی ہیں۔دریں اثنا ، چین کے جینان میں شروع کی گئی شیڈونگ ایکسپورٹ کموڈٹی (پاکستان) کلاؤڈ نمائش میں 28 پاکستانی کاروباری اداروں نے حصہ لیا ہے۔ نمائش کے انعقاد کا مقصد کووڈ-19کی وجہ سے لاک ڈاؤن کے درمیان بین الاقوامی تجارت کو فروغ دینا ہے۔
گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ جنوری 2025سے پروازوں کیلئےآپریشنل بنانے کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئیں
چائنہ پاکستان اکنامک کاریڈور(سی پیک) کے اہم ترین پراجیکٹ نیو گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ کو …