پی سی جے سی سی آئی پاکستانی چاول کی برآمدات کو دوگنا کرنےکی خواہاں ہے۔
.
پاکستان چین جوائنٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (پی سی جے سی سی آئی) کے صدر ایس ایم نوید نے کہا ہے کہ چین پاکستان کی چاول کی برآمدات کے لیے ایک بہترین منزل بن کر ابھرا ہے۔ انہوں نے پی سی جے سی سی آئی کی جانب سے چین کو سالانہ 3.75 ملین ٹن چاول کی برآمدات کو دوگنا کرنے میں دلچسپی کا اظہار کیا۔ سینئر نائب صدر داؤد احمد نے کہا کہ زیادہ سے زیادہ پیداوار حاصل کرنے کے لیے نئی ہائبرڈ چاول کی اقسام بھی تیار کی جا رہی ہیں۔ مزید برآں پی سی جے سی سی آئی پاکستانی تاجروں کے چینیوں کے ساتھ مراسم استوار کرنےکے لیے بھی کام کرے گا۔
پاکستان اور چین سی پیک کے دوسرے مرحلے کی سمت متعین کرنے پر متفق۔
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال سے پاکستان میں چین ک…