پی سی جے سی سی آئی چین کو پاکستانی ڈیری مصنوعات برآمد کرنے کا خواہاں ہے۔
.
پی سی جے سی سی آئی کے صدر وانگ زیہائی نے پی سی جے سی سی آئی سیکرٹریٹ میں منعقدہ ایک تھنک ٹینک سیشن میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ چین میں اعلیٰ معیار کی ڈیری مصنوعات کی مانگ اور ڈیری انڈسٹری میں چین اور پاکستان کے درمیان تعاون کے سبب پاکستان کی ڈیری انڈسٹری کے لئے ترقی کی راہ ہموار ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ چین پاکستان کے ڈیری کاروبار کے بارے میں مزید جانکاری کا خواہاں ہےتاکہ اس بات کا تعین کیا جا سکے کہ اس شعبے میں پاکستان کے ساتھ تعاون سے دونوں ملکوں کو کس حد تک ثمرات حاصل ہونگے۔
چین کے نئے سال کے موقع پر چینی سفارتخانے میں خصوصی تقریب، پاکستان چین دوستی مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ۔
چین کے نئے سال کے موقع پر چینی سفارتخانے میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں وفاق…






