Home Latest News Urdu پی سی جے سی سی کے صدر چینی منڈی میں پاکستانی مصنوعات کی ترقی کے خواہاں۔
Latest News Urdu - February 18, 2022

پی سی جے سی سی کے صدر چینی منڈی میں پاکستانی مصنوعات کی ترقی کے خواہاں۔

.

ایک تھنک ٹینک سیشن کے دوران پاک چائنا جوائنٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (پی سی جے جے سی) کے صدر وانگ زیہائی نے کہا ہے کہ چین بڑھتی ہوئی قوت خرید کے ساتھ ایک بہت بڑی صارف مارکیٹ ہے اور چین میں ہر قسم کی پاکستانی اشیاء کی زیادہ مانگ ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقامی برآمد کنندگان کو چاہیے کہ وہ اعلیٰ معیار کی مصنوعات تیار کرکے اور اچھے برانڈز قائم کرکے چینی مارکیٹ میں موجود مواقعوں کو بھرپور طریقے سے بروئے کار لائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کو پاک چین تجارتی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے کوئی کسر باقی نہیں رکھنی چاہیے۔

Comments Off on پی سی جے سی سی کے صدر چینی منڈی میں پاکستانی مصنوعات کی ترقی کے خواہاں۔

Check Also

سپارکو کا چینی چانگ ای 8 مشن کے ذریعے روور مشن میں شراکت داری کا اعلان۔