چائنا ونڈو نے مختلف شعبوں میں تعاون کے لیے ہاربن انجینئرنگ یونیورسٹی کے ساتھ مفاہمت کی یاداشت پر دستخط کر دیئے۔
.
چائنا ونڈو، جو کہ پشاور میں قائم پاک چین دوستی کا مرکز ہے اور چین کی ہاربن انجینئرنگ یونیورسٹی نے اسٹوڈنٹ ایکسچینج پروگرام سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کے لیے ایک مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔اس معاہدے پر چائنہ ونڈو کی ڈائریکٹر ناز پروین اور چین کی ہاربن انجینئرنگ یونیورسٹی کے ڈین ژانگ کنگ بن نے دستخط کیے۔ شراکت داری کے طور پر دونوں ادارے طلباء، اساتذہ، محققین اور انتظامی عملے کا تبادلہ کریں گے اور دونوں غیر نصابی سرگرمیوں کو فروغ دیں گے۔ پشاور اور چین کے درمیان معاہدے کو ایک اہم پیش رفت قرار دیتے ہوئے ژانگ کنگ بن نے کہا ہے کہ نہ صرف سستی تعلیم کے مواقع دستیاب ہوں گے بلکہ یونیورسٹی کے وظائف بھی فراہم کیے جائیں گے۔
پاکستان ابھرتا ہوا علاقائی روابط کا مرکز – صدر مملکت آصف علی زرداری نے گوادر کو روشن مستقبل کا ضامن قرار دیا، مشاہد حسین سید نے ٹرمپ کے اقتصادی وژن کو سرد جنگ سے متصل نہ ہونے کے سبب قابلِ تعریف قرار دیا
اسلام آباد، 18 فروری: اسلام آباد کے اہم تھنک ٹینک پاکستان-چائنا انسٹیٹیوٹ (پی سی آئی) کے ز…