چائینہ فارن افیئرز یونیورسٹی کے ماہرین کی لاہور کونسل فار ورلڈ افیئرز کے محققین سے ملاقات۔۔۔۔
چائینہ فارن افیئرز یونیورسٹی(سی ایف اے یو) کے ماہرین نے لاہور کے تھینک ٹینک لاہور کونسل فار ورلڈ افیئرز کے محققین سے خصوصی طور پر ملاقات کی ہے۔تفصیلات کےمطابق سی ایف اے یو کا وفد ایل سی ڈبلیو اے کی دعوت پر 8 سے 12دسمبر 2019ء کے پانچ روزہ دورے پر پاکستان میں موجود ہے۔اس موقع پر دونوں فریقین نے عالمی اور خطے کے امور پر تبادلہ خیال کرکے باہمی مفاد عامہ کے امور کو آگے بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔جبکہ ایل سی ڈبلیو اے کے صدر سابق سفیر جاوید حسین نے دونوں ملکوں کے درمیان مختلف شعبوں میں نئی منصوبہ سازی کے ذریعے سے دو طرفہ باہمی تعاون کو مزید مستحکم کرنے کی امید ظاہر کی۔اس موقع پر پروفیسر شی یی نے ایل سی ڈبلیو اے کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے ادارے کے محققین کو اگلے سال مزید تبادلہ خیال کے لئے بیجنگ دورے کی دعوت بھی دی۔
گورنرخیبر پختونخوا نے پاک چین مضبوط تعلقات کو علاقائی ترقی کے لیے نہایت اہمیت کا حامل قرار دیا۔
گورنرخیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے راولپنڈی چیمبر آف کامر س اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا۔ اس…