Home Latest News Urdu چائینہ نیشنل پٹرولیم کارپوریشن کا پاکستان میں ٹڈیوں کے حملوں سے نمٹنے میں مددکےلئے100,000ڈالر کا عطیہ۔
Latest News Urdu - August 19, 2020

چائینہ نیشنل پٹرولیم کارپوریشن کا پاکستان میں ٹڈیوں کے حملوں سے نمٹنے میں مددکےلئے100,000ڈالر کا عطیہ۔

.

کووڈ-19اورٹڈیوں کے حملوں کے خلاف جنگ میں چین نے پاکستان کو ترجیحی مدد فراہم کی ہے۔ چینی سرکاری کمپنی چائینہ نیشنل پٹرولیم کارپوریشن (سی این پی سی) نے پاکستان میں ٹڈیوں کے حملوں سے نمٹنے میں مدد کے لئے وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ کو 100,000ڈالر فراہم کیے ہیں۔ وفاقی وزیر برائے نیشنل فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ سید فخر امام نے ٹڈیوں کے حملوں کے خلاف جنگ میں مستقل حمایت پر سی این پی سی اور چینی حکومت کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا۔ وفاقی وزیر نے سی پیک کے تحت سپیشل اکنامک زونز (ایس ای زیڈ) میں چینی کمپنیوں کو کاروبار، کاروباری رابطوں اور مشترکہ منصوبوں کے لئے سہولیات فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

Comments Off on چائینہ نیشنل پٹرولیم کارپوریشن کا پاکستان میں ٹڈیوں کے حملوں سے نمٹنے میں مددکےلئے100,000ڈالر کا عطیہ۔

Check Also

وفاقی وزیر جام کمال کی چینی نائب وزیر تجارت سے ملاقات،پاک چین تجارتی تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق۔

وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے چینی نائب وزیر تجارت سے ملاقات کی ہے۔ تفصیلات کےمطابق دون…