چائینہ ٹیکسٹائل سٹی کی اقتصادی ترقی میں پاکستانی کمیونٹی کا کردار قابل تحسین ہے،چینی عہدیدار۔
.
چین کےشاکسنگ میونسپل پیپلز گورنمنٹ آف کیکیاؤکے ڈپٹی میئر ماؤ زونگوی نے چین کے صوبہ ژی جیانگ کے شہر شاؤکسنگ شہر کے کیکیائو ضلع کی معاشی ترقی میں پاکستانی برادری کے کردار کو سراہا ہے۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ ضلع کیکیاؤ میں مقیم پاکستانیوں کی تعداد بڑھ کر 2700 ہوگئی ہے اور ان میں سے بیشتر ٹیکسٹائل ، ٹیکسٹائل مشینری اور چلغوزہ کی درآمد کے کاروبار سے وابستہ ہیں۔ مزید برآں چین میں مقیم پاکستانی اپنے قومی تہوار بھی جوش و خروش سےمناتے ہیں۔
چین کے نئے سال کے موقع پر چینی سفارتخانے میں خصوصی تقریب، پاکستان چین دوستی مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ۔
چین کے نئے سال کے موقع پر چینی سفارتخانے میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں وفاق…






