Home Latest News Urdu چائینہ-پاکستان آزاد تجارتی معاہدہ-II پر عمل درآمد سے پاکستانی گارمنٹس کی پیداوار میں 20 فیصد اضافہ ہوگا۔۔۔۔مشیر وزیر اعظم برائے تجارت عبد الرزاق داؤد۔
Latest News Urdu - November 13, 2019

چائینہ-پاکستان آزاد تجارتی معاہدہ-II پر عمل درآمد سے پاکستانی گارمنٹس کی پیداوار میں 20 فیصد اضافہ ہوگا۔۔۔۔مشیر وزیر اعظم برائے تجارت عبد الرزاق داؤد۔

مشیر وزیراعظم برائے تجارت و سرمایہ کاری عبد الرزاق داؤد نے پاکستان ریڈی میڈ گارمنٹس مینوفیکچررز اینڈ ایکسپورٹر ایسوسی ایشن کے زیرِ اہتمام پینتیسویں انٹرنیشنل اپیرل فیڈریشن ورلڈ فیشن کنونشن کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ چائینہ-پاکستان آزاد تجارتی معاہدہ-II کا نفاز یکم دسمبر 2019ء سے ہو جائے گا۔جس میں 313 مصنوعات کی ڈیوٹی ٹیرف لائینز میں شمولیت سے چینی منڈی میں پاکستان کا حصہ آسیان کے دیگر ممالک کے مساوی ہو جائے گا خصوصاً کپڑوں کی تجارت اور برآمدات کے حجم میں 20 فیصد اضافہ دیکھنے کو ملے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ چین نے پاکستان کو کیمیکلز اور انجینئرنگ کے شعبے سے جڑی مصنوعات کو چین برآمد کرنے کے شاندار مواقع فراہم کیے ہیں جبکہ چینی سرمایہ کار لاہور اور فیصل آباد میں گارمنٹس اور ٹیکسٹائیل میں تجارتی مواقعوں کی تلاش میں مصروف عمل ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

پاکستان، چین کی شراکت داری نئی بلندیوں کو چھو رہی ہے: وزیراعظم شہباز شریف