چائینہ-پاکستان اقتصادی راہداری کسی طورپروقتی مشکلات کا شکارنہیں، چیئرمین سی پیک اتھارٹی
.
چین اور پاکستان نے ایک دفعہ پھرکرونا وائرس کےوبائی مرض کےپھیلنےکے اندیشے کے سبب سی پیک کےتعطل کا شکار ہونےکے خدشات کو سختی سے رد کیا ہے۔ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کے زیر اہتمام سیمینار کے دوران پاکستان میں تعینات چینی سفیر یاؤ جِنگ نے کہا کہ سی پیک پر عملدرآمد کے عمل میں کسی طورپر وقتی مشکلات کا سامنا نہیں ہے۔ انہوں نے پاکستان کے توانائی کے شعبے میں اصلاحات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے سی پیک کے تحت توانائی منصوبوں کی بروقت تکمیل کی یقین دہانی کرائی۔ دریں اثنا چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے واضح طور پر اس بات کی تصدیق کی کہ کرونا وائرس کے سبب پیدا ہونے والی صورتحال سی پیک کی بروقت تکمیل کے سفر میں رکاوٹ نہیں ہوگی۔ چیئرمین سی پیک اتھارٹی نےاس موقع پر میگا پراجیکٹ کے تحت مختلف منصوبوں کی پیش رفت کے حوالے سے آگاہ کیا۔
گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ جنوری 2025سے پروازوں کیلئےآپریشنل بنانے کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئیں
چائنہ پاکستان اکنامک کاریڈور(سی پیک) کے اہم ترین پراجیکٹ نیو گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ کو …