Home Latest News Urdu چیئرمین این ڈی ایم اے کی چینی سفیر نونگ رونگ سے ملاقات، سیلاب سے بحالی کے اقدامات پر تبادلہ خیال
Latest News Urdu - December 27, 2022

چیئرمین این ڈی ایم اے کی چینی سفیر نونگ رونگ سے ملاقات، سیلاب سے بحالی کے اقدامات پر تبادلہ خیال

.

 

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کےچیئرمین لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک نے پاکستان میں تعینات چین کے سفیرنونگ رونگ سے ملاقات کی۔اس ملاقات میں باہمی تعاون اور پاکستان میں ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے شعبہ میں پیشگی اور موثر اقدامات کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔ چیئرمین این ڈی ایم اے نے سیلاب 2022 کے دوران امدادی کارروائیوں میں چینی حکومت کی جانب سے بھرپور تعاون پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بحالی کے مرحلے کے لیے چین کی جانب سے جاری امداد کو سراہتے ہوئے مستقبل میں تکنیکی اصولوں پر استوار نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر (این ای او سی) کی تشکیل کے حوالے سے منصوبے کی تفصیلات شیئر کیں جو تمام معاون ومتعلقہ اداروں،فلاحی اداروں اور بین الاقوامی ڈونرز کے ساتھ مربوط مفاہمت اور اور معاونت سے خدمات سر انجام دے گا۔ چینی سفیر نے موسمیاتی تبدیلی کے باعث رونما ہونے والی آفات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ اقدامات اور پاکستان کے ساتھ موجودہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

 

Comments Off on چیئرمین این ڈی ایم اے کی چینی سفیر نونگ رونگ سے ملاقات، سیلاب سے بحالی کے اقدامات پر تبادلہ خیال

Check Also

بیجنگ میں ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سیووکیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ فورم کا انعقاد

ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سے چین پاکستان ٹیکنیکل اینڈ …