چین،افغانستان اورپاکستان کے نائب وزرائے خارجہ کے مابین تیسرے اسٹریٹیجک ڈائیلاگ کا انعقاد۔
Enter Your Summary here.
7 جولائی 2020ءکوچین کے نائب وزیر خارجہ لوؤ زوہوئی ، افغانستان کے نائب وزیر خارجہ میرویس ناب اور پاکستان کے سیکریٹری خارجہ سہیل محمود نے چین – افغانستان-پاکستان کے مابین تیسرےسہ فریقی اسٹریٹیجک ڈائیلاگ کی مشترکہ صدارت کی ہے۔اس سلسلہ وار بحث و مباحثے کے دوران تمام فریقوں نے مواصلات اور رابطوں کو مستحکم کرنے اور باہمی اعتماد کو بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ کووڈ-19کے حوالے سے تعاون کو بڑھانے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے تینوں فریقوں نے کسی خاص ملک کے خلاف کسی بھی طرح کے امتیازی سلوک کو سختی سے مسترد کیا اور کووڈ-19 کے خلاف عالمی ردعمل اور بین الاقوامی تعاون کو فروغ دینے کی روِش کی حمایت کی۔ تینوں فریقوں نے چوتھے چین-افغانستان – پاکستان کے وزرائے خارجہ ڈائیلاگ سے مثبت نتائج کے حصول کے لئے سہ فریقی موثرتعاون خصوصاََ مختلف شعبوں میں تعاون کوجاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ جنوری 2025سے پروازوں کیلئےآپریشنل بنانے کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئیں
چائنہ پاکستان اکنامک کاریڈور(سی پیک) کے اہم ترین پراجیکٹ نیو گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ کو …