چینی ادارے آئی جی ای اے اور جی بی او-گلوبل اور نیشنل بنک آف پاکستان کے نمائندوں کے معاہدے پر دستخط۔۔۔۔۔
45 رکنی چینی وفد نے اقوام متحدہ کے سابق ڈپٹی سیکریٹری جنرل شا ژوکانگ اور صدر پاکستان فرینڈشپ ایسوسی ایشن اور انٹرنیشنل گرین اکانومی ایسوسی ایشن (آئی جی ای اے) کی قائم مقام چیئرمین عطیہ قطب نے نیشنل بنک آف پاکستان کا خصوصی دورہ کیا ہے جہاں آئی جی ای اے کے نمائیندگان کو بنکاری کی سہولیات فراہم کرنے کے حوالے سے معاہدہ طے پایا ہے۔تفصیلات کے مطابق اس یاداشت پر دستخط آئی جی ای اے اور جی بی او-گلوبل کے نمائیندہ ڈینگ جی ہائی اور نیشنل بنک آف پاکستان کے صدروچیف ایگزیکٹیو آفیسر عارف عثمانی کے مابین طے پایا۔ واضح رہے کہ انٹرنیشنل گرین اکانومی ایسوسی ایشن(آئی جی ای اے) بیجنگ میں کام کرنے والا ایک غیر منافع بخش ادارہ ہے جس کے قیام کو چین کے سماجی اداروں میں ”4 اے ایوالویشن رینک” کے حصول کے لئے عمل میں لایا گیا ہے۔ 5000ممبران اور پارٹررز پر مشتمل یہ ادارہ گرین ڈویلپمنٹ کے شعبے میں کام خصوصاً گرین مینو فیکچرنگ، ایکولوجیکل ایگریکلچر، انرجی کنزویشن اور انوائرمینٹل پروٹیکشن کے علاوہ کئی گرین انڈسٹریز کے لئے خدمات سرانجام دے رہا ہے۔اسی طرح جی بی او-گلوبل نے پاکستان میں موجود چینی انٹرپرائزز کی منظم دیکھ بھالی کیلئے نیشنل بنک آف پاکستان کے ساتھ ہاتھ ملایا۔