چینی اور پاکستانی کمپنیاں تجارت اور مالیات میں تعاون کو فروغ دیں گی
.
چین اور پاکستان کی کمپنیوں نے شنگھائی میں منعقدہ چین پاکستان مالیاتی اور تجارتی تبادلے کے فورم میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق اس فورم میں چین پاکستان کراس بارڈر ای کامرس (بوڑو) لائیو سٹریمنگ بیس کا منصوبہ شروع کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں قونصل جنرل آف پاکستان شنگھائی کے قونصل جنرل حسین حیدر اور چین میں یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ کے چیف نمائندے فلک شیر زمان نے لائسنس جاری کیا۔ جبکہ فورم کے ایک منتظم، شنگھائی ہیوگوان کلچر میڈیا کے ڈائریکٹر چاؤ چی جیانگ کے مطابق اس مقصد کے لیے ایک کمپنی رجسٹر کی گئی ہے۔