چینی اور پاکستانی کمپنیوں نے گوادر میں 50 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کے لیے مفاہمت کی یاداشت پر دستخط کر دیے۔
.
ایک چینی کمپنی گوادر میں 50 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی تاکہ پاکستان اور چین کے درمیان کاروبار روابط کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ چین کو سمندری خوراک کی برآمد کے لیے سپلائی چین کی سہولت فراہم کی جا سکے۔ اسلام آباد میں بورڈ آف انویسٹمنٹ نے چین کے آپٹما انٹیگریشن گروپ اور پاکستان کی ایشیا-پاک انویسٹمنٹ کے درمیان معاہدے کی ایک یادداشت پر دستخط کی تقریب کو ممکن بنایا۔ پاکستان سے چین کو مچھلی کی برآمد کے لیے گوادر انڈسٹریل زون میں ٹیکنالوجی کی منتقلی کے ساتھ ہائی ٹیک پروسیسنگ پلانٹ تعمیر کیا جائے گا۔
پاکستان ابھرتا ہوا علاقائی روابط کا مرکز – صدر مملکت آصف علی زرداری نے گوادر کو روشن مستقبل کا ضامن قرار دیا، مشاہد حسین سید نے ٹرمپ کے اقتصادی وژن کو سرد جنگ سے متصل نہ ہونے کے سبب قابلِ تعریف قرار دیا
اسلام آباد، 18 فروری: اسلام آباد کے اہم تھنک ٹینک پاکستان-چائنا انسٹیٹیوٹ (پی سی آئی) کے ز…