چینی خبر رساں ایجنسی سنہوا کی جانب سے پاکستانی ذرائع ابلاغ کو تمام سہولیات تک رسائی دینے کی پیشکش۔۔۔۔۔
چینی خبر رساں ایجنسی سنہوا نے اپنی خبروں کی سروس بشمول تصاویر، تحاریر، گرافکس اور ویڈیو وغیرہ تک پاکستان کی الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا کی خبر رساں ایجنسیوں کو دونوں زبانوں انگریزی اور اردو میں سروسز تک رسائی فراہم کرنے کی حامی بھری ہے۔تفصیلات کے مطابق ”سنہوا آل میڈیا سروسز” کے موضوع پر ایک رنگارنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں چینی سفیر برائے پاکستان یاؤ جنگ اور مشیر وزیر اعظم برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان کے علاوہ تمام پاکستانی ذرائع ابلاغ کے اعلٰی عہدیداران نے شرکت کی۔خیال رہے کہ جن پاکستانی میڈیا ہاؤسز نے ژنہوا نیوز ایجنسی کے ساتھ معاہدے پر دستخط کیے ہیں یہ تمام میڈیا ہاوسزز پہلے چھ ماہ تک سنہوا کی نیوز سروس سے بلا معاوضہ استفادہ حاصل کر سکیں گے۔
گورنرخیبر پختونخوا نے پاک چین مضبوط تعلقات کو علاقائی ترقی کے لیے نہایت اہمیت کا حامل قرار دیا۔
گورنرخیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے راولپنڈی چیمبر آف کامر س اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا۔ اس…