چینی ریسرچرز گرین انیشی ایٹیو کے لیے گوادر کا دورہ کریں گے۔
.
مارچ میں پروفیسر وانگ سین کی قیادت میں سات چینی محققین اور ماہرین نباتات پر مشتمل ایک ٹیم گرین گوادر انیشیٹو کے حصے کے طور پر گوادر پورٹ کا دورہ کرے گی۔ ان کے دورے کا مقصد جدید ٹیکنالوجی جیسے ٹشو کلچر اور جینیاتی انجینئرنگ کا استعمال کرتے ہوئے پودوں کی نشوونما اور پائیداری کو مزید آگے بڑھانا ہے تاکہ پودوں کی غیر موزوں اور سخت آب و ہوا کے خلاف لچک کو یقینی بنایا جا سکے۔ یہ ٹیم ٹشو کلچر لیب اور گرین سینٹر میں کام کرے گی، جسے چائنا اوورسیز پورٹس ہولڈنگ کمپنی اور سنٹرل ساؤتھ یونیورسٹی آف فاریسٹری اینڈ ٹیکنالوجی، چائنا نے مشترکہ طور پر گوادر فری زون میں قائم کیا تھا۔ لیبارٹری کا بنیادی مقصد تحقیق کرنا اور ایسے پودے تیار کرنا ہے جو گوادر کے خشک ماحول کے لیے موزوں ہوں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اس ٹیم کی بنیادی توجہ ایسے پودوں کو تیار کرنے پر ہو گی جو خطے کے مشکل حالات میں پروان چڑھ سکیں۔
بیجنگ میں ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سیووکیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ فورم کا انعقاد
ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سے چین پاکستان ٹیکنیکل اینڈ …