Home Latest News Urdu چینی زبان سیکھنے کے رجحان کو فروغ دینے کے لئے پاکستان میں” چائینیز بریج” کے تحت مقابلے کا انعقاد۔۔۔۔۔
Latest News Urdu - August 29, 2019

چینی زبان سیکھنے کے رجحان کو فروغ دینے کے لئے پاکستان میں” چائینیز بریج” کے تحت مقابلے کا انعقاد۔۔۔۔۔

سی پیک منصوبہ کے سبب پاکستان اور چین کے درمیان دو طرفہ تعلقات میں روز بہ روز بہتری آرہی ہے جس کے سبب نہ صرف دونوں ملک کی حکومتوں کے درمیان قربتیں بڑھ رہی ہیں بلکہ دونوں ملکوں کے عوام کےدرمیان ثقافتی میلان بھی فروغ پا رہا ہے۔پاکستان میں پہلی بار چینی زبان سیکھنے والے افراد کی لسانی استعداد کو جانچنے کے لئے ”چائینیز بریج” کے تحت مقابلے کا انعقاد کیا گیا جس میں ابیہہ شعیب نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔جنہیں آخری مرحلے میں شمولیت کے لئے چین کا دورہ کرایا جائے گا۔واضح رہے کہ چینی زبان سیکھنے کے کلاسز کا انعقاد اب پاکستان میں پرائمری سطح سے یونیورسٹی سطح تک اداروں میں کیا جاتا ہے۔اور پاکستان میں تقریباً25000ہزار سے زائد طلباء مختلف اداروں سے چینی زبان سیکھ رہے ہیں اور سی پیک منصوبہ کی ترقی کی راہ پر گامزن ہونے سے مزید طلباء چینی زبان سیکھنے میں دلچسپی لے رہے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

سپارکو کا چینی چانگ ای 8 مشن کے ذریعے روور مشن میں شراکت داری کا اعلان۔