چینی ساختہ ‘پی این ایس طغرل’ بحری جنگی جہاز کو پاک بحریہ میں شامل کر دیاگیا۔
.
ایک میڈیا رپورٹ کے مطابق پاک بحریہ میں چینی ساختہ ‘پی این ایس طغرل’ بحری جنگی جہازکو شامل کیاگیا ہے۔ اس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت عارف علوی نے کہا کہ ‘پی این ایس طغرل’ چین کے ساتھ گہری دوستی کا مظہر ہے اور یہ تعاون برادرانہ تعلقات کا عکاس ہے جو دونوں ممالک کے درمیان قائم ہیں۔جبکہ دونوں ممالک کی توجہ سلامتی، استحکام اور امن کو فروغ دینے پر مرکوز ہے۔ انہوں نے امیدظاہر کی کہ ‘پی این ایس طغرل’ بحری جنگی جہازسی پیک کے سمندری راستوں کی حفاظت کو یقینی بنائے گا۔
چین کے نئے سال کے موقع پر چینی سفارتخانے میں خصوصی تقریب، پاکستان چین دوستی مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ۔
چین کے نئے سال کے موقع پر چینی سفارتخانے میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں وفاق…






