Home Latest News Urdu چینی سرمایہ کاروں کے مسائل کا فوری حل حکومت کی اولین ترجیح ہے، احسن اقبال
Latest News Urdu - July 18, 2025

چینی سرمایہ کاروں کے مسائل کا فوری حل حکومت کی اولین ترجیح ہے، احسن اقبال

وفاقی وزیر منصوبہ بندی ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے کہاہے کہ حکومت سی پیک فیز ٹو کے تحت نئے شعبہ جات میں دوطرفہ تعاون پر کام کر رہی ہے چینی سرمایہ کاروں کے مسائل کا فوری حل حکومت کی ترجیح ہے۔ چینی سرمایہ کاری منصوبوں کیلئے کابینہ کمیٹی کا خصوصی اجلاس وفاقی وزیر منصوبہ بندی ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال کی صدارت میں اسلام آباد میں ہوا اجلاس میں سی پیک منصوبوں پر پیش رفت اور گزشتہ اجلاس کے فیصلوں پر عمل درآمد کا جائزہ لیا گیا۔ وفاقی وزیر نے ہدایت کی کہ چینی سرمایہ کاری سے بننے والے منصوبوں میں زیر التواء معاملات فوری نمٹائے جائیں،انہوں نے کہا کہ گوادر میں پانی اور بجلی کے منصوبوں کی رفتار بڑھائی جائے اور مقامی ماہی گیروں کے مفادات اور روزگار کوتحفظ دیاجائے۔

Comments Off on چینی سرمایہ کاروں کے مسائل کا فوری حل حکومت کی اولین ترجیح ہے، احسن اقبال

Check Also

چین کے نئے سال کے موقع پر چینی سفارتخانے میں خصوصی تقریب، پاکستان چین دوستی مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ۔

چین کے نئے سال کے موقع پر چینی سفارتخانے میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں وفاق…