چینی سفارتخانے میں خلائی سائنس کے فروغ کے لیے تقریب کا انعقاد۔
۔
چینی سفارتخانے کی جانب سے انسٹیٹیوٹ آف سٹریٹجک سٹڈیز کے چائنہ-پاکستان ریسرچ سینٹر کے اشتراک سے چینی خلائی اسٹیشن تھیان کُونگ کے عملے اور طلبہ و طالبات کے درمیان بذریعہ ویڈیو لنک گفتگو کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر شنگھائی تعاون تنظیم کے دیگر رکن ممالک چین، روس، قازقستان، کرغزستان، تاجکستان، ازبکستان اور بھارت سے طلباء اور مختلف نمائندوں نے بھی تقریب میں بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔ اس سے قبل پاکستان سائنس فاونڈیشن کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر شاہد محمود بیگ نے بتایا کہ چین کی جانب سے خلاء کے شعبے میں پاکستان کو بھرپور تعاون فراہم کیا جارہا ہے، جسے مزید وسعت دی جائے گی۔اس تقریب میں شریک مختلف سکولز کی طالبات کا کہنا تھا کہ پاکستان کو بھی خلائی تحقیق کے شعبے میں مزید ترقی کرنے کی ضرورت ہے
بیجنگ میں ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سیووکیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ فورم کا انعقاد
ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سے چین پاکستان ٹیکنیکل اینڈ …