Home Latest News Urdu چینی سفارت خانہ میں منعقدہ سنگم کلب گالا 2019ء میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے پاکستانیوں کا خیر مقدم۔۔۔
Latest News Urdu - January 2, 2020

چینی سفارت خانہ میں منعقدہ سنگم کلب گالا 2019ء میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے پاکستانیوں کا خیر مقدم۔۔۔

چینی سفیر برائے پاکستان یاؤ جنگ نے سال 2020ء میں پاک چین دوستی کو مضبوطی کی ایک نئی جہت سے روشناس کرنے کے ذریعے سے پاکستان میں سماجی فلاح وبہبود کے شعبے کی ترقی کے علاوہ صنعتوں کو مضبوط کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں واقع چینی سفارت خانہ میں منعقدہ سالانہ سنگم کلب گالا 2019ء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس تقریب میں طلباء، مُحقِق، سکالرز، سفارت کاروں اور صحافیوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ چینی سفیر نے مزید کہا کہ دونوں ممالک پاکستان میں آزاد تجارتی انڈسٹریل زونز کو فروغ دینے کے لئے اپنی کاوشوں کو بروئے کار لا رہے ہیں۔ اس کے علاوہ ان کا کہنا تھا کہ سال 2020ء میں امن و استحکام اور خوشحالی دونوں ممالک کی اہم ترجیحات اور اہداف میں شامل ہے اور دونوں ممالک ان کے حصول کے لئے اپنی کا کاوشوں کو بروئے لائیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ جنوری 2025سے پروازوں کیلئےآپریشنل بنانے کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئیں

چائنہ پاکستان اکنامک کاریڈور(سی پیک) کے اہم ترین پراجیکٹ نیو گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ کو …