چینی سفیر اور اسد عمر سی پیک کے تحت صنعتی تعاون کو فروغ دینے کے لئے پُر عزم۔
.
پاکستان میں تعینات نئے چینی سفیر نونگ رونگ نے وزیر منصوبہ بندی ترقی و خصوصی اقدامات اسد عمر سے خصوصی ملاقات کی اور سی پیک کے دوسرے مرحلے پر تبادلہ خیال کیا۔ اس اجلاس میں سی پیک کے تحت صنعتی تعاون پر خاص طور پر توجہ مرکوز کی گئی۔ دونوں شخصیات نے مشترکہ ورکنگ گروپس (جے ڈبلیو جی) کی حالیہ ملاقاتوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔ اسد عمر نے کہا کہ پاک چین تعلقات بیش بہا اور بے مثال ہیں۔ چینی سفیر نونگ رونگ نے اس موقع پر کہا کہ چین دو طرفہ بے مثال تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور اسے مزید مستحکم کرنے کے لئے پُر عزم ہے۔
گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ جنوری 2025سے پروازوں کیلئےآپریشنل بنانے کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئیں
چائنہ پاکستان اکنامک کاریڈور(سی پیک) کے اہم ترین پراجیکٹ نیو گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ کو …