چینی سفیر اور چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ کے درمیان اہم ملاقات میں سی پیک کے تحت صنعتی تعاون اور دیگر امور پر گفت و شنید۔
Enter Your Summary here.
پاکستان میں تعینات چینی سفیر نونگ رونگ اور چیئرمین بورڈ آف انویسٹمنٹ (بی او آئی)عاطف آر بخاری کے درمیان ایک اہم ملاقات ہوئی جس میں صنعتی تعاون ، دو طرفہ حکومتی تعاون اور دو طرفہ عوام کے درمیان تعلقات کو مستحکم کرنےپر تبادلہ خیال کیا گیا۔ چیئرمین بی او آئی نے کہا کہ پاکستان اور چین معیاری سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کرکے سی پیک کے دوسرے مرحلے کو کامیاب بنانے کے لئے کوشاں ہیں۔ انہوں نے سی پیک کے تحت انڈسٹریل کوآپریشن (آئی سی) کے ڈرافٹ فریم ورک ایگریمنٹ سے متعلق چینی سفیر کو آگاہ کیا۔ چینی سفیر نونگ رونگ نے کہا کہ وہ “ڈرافٹ فریم ورک معاہدے” کو انتہائی اہمیت دیتے ہیں اور اسے چین کے متعلقہ محکموں میں آگے بڑھائیں گے۔ علاوہ ازیں اس ملاقات کے دوران دونوں فریقین نے سی پیک میں تیسری پارٹی کی شرکت کا خیرمقدم کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔
گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ جنوری 2025سے پروازوں کیلئےآپریشنل بنانے کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئیں
چائنہ پاکستان اکنامک کاریڈور(سی پیک) کے اہم ترین پراجیکٹ نیو گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ کو …