Home Latest News Urdu چینی سفیر برائے پاکستان کی سی پیک پراجیکٹس کی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار۔۔۔۔سست روی کے خبروں کی تردید۔۔۔۔
Latest News Urdu - September 30, 2019

چینی سفیر برائے پاکستان کی سی پیک پراجیکٹس کی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار۔۔۔۔سست روی کے خبروں کی تردید۔۔۔۔

چینی سفیر برائے پاکستان یاؤ جنگ نے سی پیک پراجیکٹس کی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سی پیک منصوبہ کے مختلف پراجیکٹس کسی طور پر بھی سست روی کا شکار نہیں بلکہ خوش اسلوبی سے کامیابی کی راہ پر گامزن ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ چائینہ-پاکستان راہداری منصوبہ کی مضبوط اور مستحکم منصوبہ بندی پہلے سے ہی طے ہے اور اس پر پیش رفت یقینی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ سی پیک کا اگلا مرحلہ ایک نیا مرحلہ ثابت ہوگا اور سی پیک ایک کامیاب اور محرک باہمی تعاون کا دیرپا سلسلہ ہے۔حکومتِ پاکستان اس منصوبہ کو کامیابی کی راہ پر گامزن کرنے کے لئے اپنی تمام کاوشوں کو بروئے کار لا رہی ہے۔حکومت پاکستان کو تین شعبوں پر خاص توجہ دینے کی ضرورت ہے۔خصوصی اقتصادی زونز جن میں رکشئی اکنامک زون بنیادی اہمیت حامل ہے۔اس کے علاوہ زراعت کے شعبے میں باہمی تعاون جس کے لئے پاکستان اور چین اکتوبر کے آواخر میں مشرکہ نمائش کے انعقاد کا ارادہ رکھتے ہیں اور اس میں سینکڑوں چینی زرعی کمپنیاں شریک ہونگی۔انہوں نے مزید کہا کہ چین پاکستان کے زرعی مصنوعات کے فروغ کے ذریعے سے پاکستان کے ساتھ زرعی تجارت کو بڑھانے کا خواہشمند ہے۔انہوں نے پاکستان کی ماہی پاوری کے شعبے میں بھی چین کی خصوصی مدد کا اظہار کیا۔جبکہ انہوں نے 6شعبوں میں 27پراجیکٹس کی شروعات کے عزم کا اظہار کیا جس میں چین سی پیک منصوبہ کے تحت 1ارب ڈالر کا خصوصی گرانٹ خرچ کرے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

پاکستان، چین کی شراکت داری نئی بلندیوں کو چھو رہی ہے: وزیراعظم شہباز شریف