چینی سفیر برائے پاکستان کی گورنر خیبر پختونخواہ سے خصوصی ملاقات۔۔۔زراعت کے شعبے میں باہمی تعاون کے فروغ پر اتفاق رائے۔۔۔
چینی سفیر برائے پاکستان یاؤ جنگ نے گورنر خیبر پختونخواہ شاہ فرمان سے گورنر ہاؤس میں خصوصی ملاقات کی ہے۔ اس دوران کئی شعبوں میں دو طرفہ تعاون کے علاوہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے فروغ کے لئے تمام کاوشوں کو بروئے کار لانے پر اتفاق رائے کیا گیا۔گورنر خیبر پختونخواہ نے چین کو بہترین دوست اور ہمسایہ ملک قرار دیا اوراس دوران انہوں نے کے پی کے زیتون کی پیداوار کے علاوہ قبائلی علاقوں کے پھلوں کی تجارت میں شراکت داری سے متعلق تجاویز پیش کیں اور خیبر پختونخواہ کے قبائلی علاقوں میں چینی سرمایہ کاری کی اہمیت پر زور دیا۔جبکہ انہوں نے چین میں متوقع پاکستانی نمائش میں ”کے پی منرل-بیسڈ روڈ شو” میں دلچسپی کا اظہار بھی کیا۔
گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ جنوری 2025سے پروازوں کیلئےآپریشنل بنانے کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئیں
چائنہ پاکستان اکنامک کاریڈور(سی پیک) کے اہم ترین پراجیکٹ نیو گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ کو …