چینی سفیر نونگ رونگ نےبلوچستان میں چین کی جانب سے عطیہ کردہ فوڈ ریلیف پیکجز تقسیم کیے۔
.
پاکستان میں حالیہ تباہ کن سیلاب کے ردعمل میں چین کی طرف سے خوراک کے امدادی پیکج بلوچستان کے جنوب مغربی علاقے میں تقسیم کیے گئے۔ یہ تقریب صوبہ بلوچستان کے قبائلی علاقے ڈیرہ بگٹی میں منعقد ہوئی جس میں سیلاب سے متاثر ہونے والے 800 کے قریب مقامی باشندوں نے شرکت کی۔ پاکستان کے نارکوٹکس کنٹرول کے وزیر نوابزادہ شازین بگٹی نے اس موقع پر خطاب کیا اور چین کی جانب سے اس کی فوری مدد کی تعریف کی جب پاکستان شدید سیلاب کا سامنا کر رہا ہے۔ دونوں ممالک کی ضرورت کے وقت ایک دوسرے کی مدد کرنے کی طویل تاریخ کی روشنی میں پاکستان میں تعینات چین کے سفیر نونگ رونگ نے اس موقع پر کہا کہ چین سیلاب سے متاثرہ اپنے پاکستانی پڑوسیوں کی مدد کو اولین ترجیح دیتا ہے۔