چینی سفیر نونگ رونگ نے بیجنگ اولمپکس کے لیے پاکستان کی سفارتی حمایت کو شاندار الفاظ میں سراہا۔
.
پاکستان میں تعینات چین کے سفیر نونگ رونگ نے اپنے مضمون میں لکھا ہے کہ بیجنگ 4 فروری 2022ء کو موسم گرما اور سرمائی اولمپک گیمز کی میزبانی کرنے والا پہلا شہر ہوگا۔ چینی سفیر نونگ رونگ نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ چینیوں نے دنیا کو ایک منظم، محفوظ اور شاندار سرمائی اولمپک گیمز فراہم کرنے کا وعدہ کیا ہےاور اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ تمام شرکاء موسم بہار کی طرح گرم جوشی، یکجہتی اوراعتماد کا مظاہرہ کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اولمپکس کی تاریخ میں پہلی بار کھیلوں کو اس کی سبز خصوصیات کی وجہ سے ممتاز بنایاجائے گا۔ انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ گزشتہ سال چین اور پاکستان کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 70 ویں سالگرہ منائی گئی۔ اس اہم موقع پر دونوں ملکوں نے 140 سے زائد یادگاری پروگرام منعقد کیے اور ان سب کو نہایت مقبولیت حاصل ہوئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ چین کووڈ-19 کے خلاف جنگ میں پاکستان کی حمایت جاری رکھے گا اور سی پیک کے تحت مشترکہ طور پر اعلیٰ معیاری تعمیر و ترقی یقینی کوبنائے گاجس سے دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں جن میں زراعت، ڈیجیٹل معیشت اور لوگوں کی روزگار کی فراہمی شامل ہیں میں تعاون کو مزید تقویت ملے گی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ چین بیجنگ سرمائی اولمپکس کی میزبانی میں پاکستان کی بھرپور حمایت اور چین کے لئے نیک خواہشات کو شاندار الفاظ میں سراہتا ہے۔چینی سفیر نے افتتاحی تقریب میں شرکت کے لیے وزیراعظم عمران خان کے دورہ چین کا پرتپاک خیرمقدم کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔
Ambassador Hashmi calls for greater B2B and people-to-people engagements with China
Islamabad: Pakistan’s Ambassador to China Khalil-ur-Rehman Hashmi has said that relationsh…