چینی سفیر نونگ رونگ نے سنکیانگ کے حوالے سےغلط معلومات پر قابو پانے کے لئے پاکستانی سفیرمعین الحق کے بیانیہ کا خیر مقدم کیا۔
.
ایک ٹویٹ میں پاکستان میں تعینات چینی سفیر نونگ رونگ نے گوادر پرو کی ایک رپورٹ کا حوالہ دیا ہے جس میں چین میں تعینات پاکستانی سفیر معین الحق نے کہا ہے کہ پاکستان سنکیانگ کے بارے میں چین کے موقف کی مکمل حمایت کرتا ہے اور وہ پیوپل ٹو پیوپل کو مستحکم کرنے کا خواہاں ہے۔یاد رہے کہ تقریباً21 ممالک کے 30 سے زائد سفارت کاروں نے سنکیانگ ایغورخودمختار خطے کا دورہ کیا جن میں پاکستانی سفیر معین الحق بھی شامل تھے۔ جس کے بعدانہوں نے آگاہ کیا تھاکہ اس خطے میں اپنے تین دن کے دوران انہوں نے شاہراہِ ریشم کے ایک قدیم شہر اور تجارتی مرکز ارمچی اور کاشغر کا دورہ کیا۔ انہوں نے مزید کہا تھا کہ سنکیانگ ترقی کی راہ پر گامزن ہےجس میں انفراسٹرکچر ، صنعت ، زراعت ، پانی صاف کرنے کے منصوبے ، تعلیمی ادارے اور نمائشی مراکز شامل ہیں اور لوگوں کو مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے۔