چینی سفیر نونگ رونگ کی جانب سے سی پیک کے اہم منصوبے اورنج میٹرو لائن کی فعالیت پر مبارکباد پیش۔
.
پاکستان میں تعینات چینی سفیر تعینات نونگ رونگ نے نورینکو انٹرنیشنل کے انتظامی عہدیداروں کے ساتھ ڈیرہ گوجراں کے اورنج لائن میٹرو ٹرین ڈپو کا دورہ کیا۔ اورنج میٹرو لائن سی پیک کا پہلا مکمل طور پر کام کرنے والا منصوبہ ہے۔ انہوں نے اس منصوبے کے مجموعی طور پر فعالیت پر اطمینان کا اظہار کیا اور کام کو آسانی سے انجام دینے پر پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر نورینکو انٹرنیشنل کے ڈپٹی چیف ایگزیکٹو آفیسر لی چن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کمپنی کو سفیر نونگ رونگ کی میزبانی کرنے کے علاوہ اورنج لائن میٹرو ٹرین کی خوش اسلوبی سے تکمیل پر فخر حاصل ہے۔
چین کے نئے سال کے موقع پر چینی سفارتخانے میں خصوصی تقریب، پاکستان چین دوستی مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ۔
چین کے نئے سال کے موقع پر چینی سفارتخانے میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں وفاق…






