چینی سفیر نونگ رونگ کی پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے اہم ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال۔
.
پاکستان میں تعینات چین کے سفیر نونگ رونگ نے پاکستان کے چیف آف آرمی اسٹاف (سی او اے ایس) جنرل قمر جاوید باجوہ سے ایک اہم ملاقات کی اوراس ملاقات میں انہوں نے باہمی دلچسپی ، علاقائی صورتحال ، مختلف شعبوں بالخصوص سی پیک میں باہمی تعاون کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ چینی سفیر نونگ رونگ نے خطے میں قیام امن کے لئے پاکستان کی کوششوں کو سراہا جبکہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے چین کی مستقل حمایت خصوصاً وبا کی صورتحال کے دوران مدد پرشکریہ ادا کیا۔
چین کے نئے سال کے موقع پر چینی سفارتخانے میں خصوصی تقریب، پاکستان چین دوستی مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ۔
چین کے نئے سال کے موقع پر چینی سفارتخانے میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں وفاق…






