چینی سفیر نے سی پیک کے خلاف پروپیگنڈہ کامقابلہ کرنے میں نوائے وقت گروپ کے کردار کی تعریف کی۔
.
چینی سفیر نونگ رونگ نے پاک چین تعلقات کو مستحکم کرنے اور مخالفین کے ذریعے تیار کردہ سی پیک سے متعلق منفی خبروں کا مقابلہ کرنے کے لئے نوائے وقت گروپ کی میڈیا حکمت عملی کی تعریف کی۔ انہوں نے موجودہ دوطرفہ تعاون کو مزید مستحکم کرنے اور موثربنانے کے لئے مستقبل میں اس گروپ کو چین کی مکمل حمایت کی یقین دہانی کراتے ہوئےکہا کہ چینی میڈیا پاک چین تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جانے کے لئے نوائے وقت گروپ کے ساتھ مکمل ہم آہنگی سے کام کرے گا۔
سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ کا بیجنگ میں پانچواں اجلاس، معاشی ترقی کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار۔
سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ برائے بین الاقوامی تعاون کے پانچویں اجلاس میں منصوبوں کی پیش ر…