چینی سفیر کی جانب سے سی پیک سیکیورٹی انتظامات پر مکمل اطمینان کا اظہار۔
.
پاکستان میں تعینات نئے چینی سفیر نونگ رونگ نے وفاقی وزیر داخلہ بریگیڈیر (ر) اعجاز احمد شاہ سے خصوصی ملاقات کی اور سی پیک کے مختلف منصوبوں پر کام کرنے والے چینی شہریوں کے لئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے حفاظتی انتظامات کو شاندار الفاظ میں سراہا۔ وفاقی وزیر نے دونوں ممالک کے مابین وقت آزما دوستی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ یہ مزید مستحکم ہو رہی ہے۔ چینی سفیر نے ویزا جاری کرنے کے عمل کو آسان بنانے اور رکاوٹوں کو دور کرنے پر وفاقی وزیر کا شکریہ ادا کیا۔ مزید برآں چینی سفیر نے دوطرفہ دوستی کو بامِ عروج تک لے جانے کے لئے چین کے عزم کا اعادہ کیا۔
گورنرخیبر پختونخوا نے پاک چین مضبوط تعلقات کو علاقائی ترقی کے لیے نہایت اہمیت کا حامل قرار دیا۔
گورنرخیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے راولپنڈی چیمبر آف کامر س اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا۔ اس…