Home Latest News Urdu چینی سفیر کی وزیر خزانہ سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
Latest News Urdu - November 25, 2022

چینی سفیر کی وزیر خزانہ سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

.

پاکستان میں تعینات چین کے سفیر نونگ رونگ نے اسلام آباد میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے ملاقات کی اور دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی اور مالیاتی شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے جمہوریہ چین کے سفیر کا پرتپاک خیرمقدم کیا اور پاکستان اور چین کے درمیان گہرے اور برادرانہ تعلقات کے عزم کا اظہار کیا۔ اس بات پر روشنی ڈالی گئی کہ دونوں ممالک کے درمیان مختلف اقتصادی شعبوں میں تاریخی اور مضبوط دوطرفہ تعلقات ہیں۔چینی سفیر نونگ رونگ نے مشکل کی اس گھڑی میں چین کی حکومت کی جانب سے پاکستان کے ساتھ مسلسل تعاون کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ چین اس مشکل وقت میں پاکستانی عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔ انہوں نے پاکستان میں چینی منصوبوں میں سہولت فراہم کرنے پر حکومت پاکستان کا شکریہ بھی ادا کیا۔

Comments Off on چینی سفیر کی وزیر خزانہ سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

Check Also

سپارکو کا چینی چانگ ای 8 مشن کے ذریعے روور مشن میں شراکت داری کا اعلان۔