Home Gwadar Updates Urdu چینی سفیر کی وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ فہمیدہ مرزا سے ملاقات۔۔۔۔سسٹر سٹیز کے مابین باہمی تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق۔۔۔۔
Gwadar Updates Urdu - Latest News Urdu - October 21, 2019

چینی سفیر کی وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ فہمیدہ مرزا سے ملاقات۔۔۔۔سسٹر سٹیز کے مابین باہمی تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق۔۔۔۔

چینی سفیر برائے پاکستان یاؤ جنگ نے وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ فہمیدہ مرزا سے خصوصی ملاقات کی ہے جس میں پاکستان اور چین کے سسٹر سٹیز کے مابین باہمی تعاون اور تعمیر و ترقی سے متعلق پراجیکٹس کو فروغ دینے پر اتفاقِ رائے کیا گیا ہے۔اس سال مارچ میں چین کےشہروں ارمچی،پویانگ اور شیان جبکہ پاکستان کےکراچی،گوادر اور ملتان کو سسٹر سٹیز کا درجہ دیا گیا ہے۔اس ملاقات میں دو طرفہ تعلقات کو مستحکم کرنے کے ذریعے سے مضبوط رشتے کے ثمرات سے مشترکہ طور پر مستفید ہونے کا عزم کا اظہار کیا گیا۔ وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ نے انٹر پروویژنل کوآرڈنیشن فورم کے ذریعے سے صوبائی شہروں کی انتظام و انصرام،صحت عامہ،ماڈل ویلیج سمیت کئی شعبوں میں باہمی تعاون کو فروغ دینے کی اہمیت پر زور دیا ۔جبکہ چینی سفیر ہاؤ جنگ نے سفارشات اور پروجیکٹ کو دونوں ملکوں کی لوکل حکومتوں کے درمیان اتفاق رائے کے لئے نہایت معاون قرار دیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

پاکستان، چین کی شراکت داری نئی بلندیوں کو چھو رہی ہے: وزیراعظم شہباز شریف